نواز ، مریم ، صفدر کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کیلئے وزیر داخلہ کو خط

نواز ، مریم ، صفدر کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کیلئے وزیر داخلہ کو خط

لاہور(نامہ نگار خصوصی )میاں محمدنواز شریف مریم نواز اور کیپٹن (ر)صفدر کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے لئے وزیر داخلہ کو خط ارسال کر دیا گیا ہے۔ یہ خط جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے سربراہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے بھیجا گیا ہے،خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ آگاہ کیا جائے کہ کرپشن کے سنگین مقدمات کے باوجود میاں محمدنواز شریف سمیت دیگر کا نام ای سی ایل میں کیوں نہیں ڈالا گیا ،نواز شریف اور دیگر کا نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق فیصلہ کابینہ سے منظوری سے کس نے مشروط کیا ،یہ بھی بتایا جائے کہ نواز شریف اور دیگر کا نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق وزارت داخلہ کے کتنے اجلاس ہوئے،خط میں گزشتہ 5سالوں میں ای سی ایل میں ڈالے گئے ناموں کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں،خط میں یہ بھی کہاگیا ہے کہ اگر اس حوالے سے تسلی بخش جواب نہ دیا گیا تو عدلیہ سے رجوع کیا جائے گا۔

مزید : صفحہ آخر