پاکستان اور بھارت اپنے اختلافات مذاکرات سے حل کریں،ترجمان سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
نیویارک(صباح نیوز) اقوام متحدہ نے پاکستان اور بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے اختلاف مذاکرات کے ذریعے حل کریں۔ یہ بات اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفن دجارک نیاقوام متحدہ میں معمول کی بریفنگ کے دوران مقبوضہ کشمیر کی ابترصورتحال پر پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی کشیدگی سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ وہاں کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے اور وہ تصفیہ طلب مسائل کے حل کے لئے فریقین کے درمیان مذاکرات کی حوصلہ افزائی کرے گا۔