امریکہ، اوبر کی بغیر ڈرائیور گاڑی کو پہلا حادثہ ،1خاتون ہلاک ،سروس معطل

امریکہ، اوبر کی بغیر ڈرائیور گاڑی کو پہلا حادثہ ،1خاتون ہلاک ،سروس معطل

واشنگٹن(آن لائن)امریکی آن لائن ٹیکسی کمپنی اوبر کی بغیر ڈرائیور کار کو پہلا حادثہ پیش آیا ہے،جس کے نتیجے میں 1خاتون ہلاک ہوگئی ہے،جس کے کے بعد کمپنی نے سروس معطل کرنے کا اعلان کر دیاہے۔امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی آن لائن ٹیکسی کمپنی اوبر کی بغیر ڈرائیور کار کو پہلا حادثہ پیش آیا ہے، حادثے میں ایک خاتون ہلاک ہوگئی۔حادثے کے بعد کمپنی نے سروس معطل کرنے کا اعلان کر دیا،پولیس نے کہاکہ ابتدائی تحقیق کے مطابق حادثے میں خودکار ٹیکسی کی غلطی نظر نہیں آتی۔حادثہ ریاست ایریزونا میں پیش آجہاں سڑک عبور کرنے والی ایک خاتون ٹیکسی کی زد میں آکر ہلاک ہوگئی۔

اوبر

مزید : صفحہ آخر