نشترپارک سپورٹس کمپلیکس ریڈ زون قرار

نشترپارک سپورٹس کمپلیکس ریڈ زون قرار

لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں پی ایس ایل کرکٹ میچ کے دوران نشترپارک سپورٹس کمپلیکس کو ریڈ زون قراردیا گیا ۔ پو لیس اور پاک فوج نے قذافی سٹیڈیم اور اطراف کا کنٹرول سنبھالے رکھا۔ پاک فوج کے الرٹ دستے مختلف شاہراؤں پر گشت کرتے ر ہے ۔ میچ کے دوران ہیلی کاپٹر کے ذریعے فضائی نگرانی بھی کی گئی۔پاک فوج ، رینجرز اوراٹھارہ ہزار پولیس افسران و جوان میچ کی سکیورٹی پر تعینات تھے۔قذافی سٹیڈیم میں شائقین کیلئے 12 انٹری پوائنٹس بنائے گئے تھے ،ہر انٹری پوائنٹ پر 30 اہلکار میچ دیکھنے کیلئے آنیوالوں کی تلاشی کے فرائض انجام دیتے رہے۔سیف سٹی اتھارٹی کے 300 کیمرے پورے ایونٹ کو مانیٹر کرتے رہے۔سخت سکیورٹی میں کھلاڑیوں کو ہوٹل سے قذافی سٹیڈیم لایا گیا۔ روٹ پر کسی کو آنے کی اجازت نہیں تھی۔ہوٹل سے قذافی سٹیڈیم تک پولیس کے الرٹ اہلکار ڈیوٹی پر ما مور تھے اس کے علاوہ روٹ اونچی عمارتوں پر خصوصی طور پر ماہر نشانہ باز اہلکار تعینات تھے۔ سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور اہلکار وں کو جدید اسلحہ اور بلٹ پروف جیکٹس فراہم کی گئی تھی۔

ریڈ زون

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...