پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ڈی سیل کرنے پر ملک شاپ کو دوبارہ سیل کر دیا

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ڈی سیل کرنے پر ملک شاپ کو دوبارہ سیل کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (کامرس رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے سیل کئے گئے ملک پوائنٹ کو ڈی سیل کرنے کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مغل پورہ میں ملک شاپ کو دوبارہ سیل کر دیا،2ہزار لیٹر ناقص دودھ تلف کرتے ہوئے تمام مشینری کو ضبط کر لیا اور مالک کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا۔اے ڈی جی آپریشنز رافیعہ حیدر نے بتایا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے چند روز قبل مغل پورہ میں معروف سبحان ملک شاپ کو ناقص دودھ کی فروخت پر سیل کیا تھا۔ مالکان نے خود ہی سیلڈ ملک پوائنٹ کو کھول کر کام دوبارہ شروع کر دیا۔ویجیلنس سیل کی اطلاع پر فوڈ سیفٹی نے ایکشن لیتے ہوئے سیل شدہ ملک پوائنٹ کو کھول کر چلانے کی کوشش ناکام بنادی نیز2ہزار لیٹر ناقص دودھ تلف کرتے ہوئے ملک پوائنٹ کو دوبارہ سیل کر دیا گیا جبکہ تمام مشینری اکھاڑ کر قبضے میں لے لی گئی۔مشینری میں 2 چلر، ایک کمپریسر اور 2 کاؤنٹر شامل ہیں۔ موقع سے فرار مالک کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا۔اے ڈی جی آپریشنز کا مزید کہنا تھا کہ سیل کی گئی جگہ کو کھولنے کا واحد قانونی طریقہ اپیل کا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -