میچ میں پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹیوں کے باعث ملزم عدالتوں میں پیش نہ کیے جاسکے
لاہور(نامہ نگار)پی ایس ایل کرکٹ میچ میں پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹیوں کے باعث ملزمان کو جیلوں سے عدالتوں میں پیش نہیں کیا گیا ،گزشتہ روز بھی ملزمان کو جیلوں سے عدالتوں میں پیش نہ کرنے سے ہزاروں مقدمات التواء کا شکار ہوئے جبکہ کچہریوں میں موجود بخشی خانے بھی ویران رہے۔