جنرل قمر جاوید باجوہ سے ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کی ملاقات

جنرل قمر جاوید باجوہ سے ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کی ملاقات

راولپنڈی (این این آئی) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ منگل کو آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جی ایچ کیو میں ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے ملاقات کی۔ جی ایچ کیو آمد پر ایئر چیف کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ۔ اس موقع پر ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے یادگار شہداء پر پھول چڑھائے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کو ترقی اور تقرری پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

جنرل قمر جاوید باجوہ

مزید : صفحہ اول