متحدہ مجلس عمل بحال ، مولانا فضل الرحمن صدر ، لیاقت بلوچ جنرل سیکرٹری منتخب

متحدہ مجلس عمل بحال ، مولانا فضل الرحمن صدر ، لیاقت بلوچ جنرل سیکرٹری منتخب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(آئی این پی ) مذہبی سیاسی جماعتوں پر مشتمل سیاسی اتحاد متحدہ مجلس عمل کو بحال کردیا گیا ،مولانا فضل الرحمن صدر ،لیاقت بلوچ جنرل سیکریٹری منتخب ہو گئے ، نومنتخب صدر مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ پوری قوم کوایم ایم اے کی بحالی کی مبارکباد پیش کرتا ہوں، آج ہم نے نئے سفرکےآغاز کاعہد کردیا ہے، کوشش کریں گے کہ قوم کی امیدوں پرپورا اتریں، ہرسطح پر ایم ایم اے میں تنظیم سازی ہوگی، آئندہ انتخاب ایم ایم اے کے پرچم تلے لڑیں گے، ہم ملک میں نئی سیاست کا آغاز کرنے جارہے ہیں ۔ منگل کو کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ نے متحدہ مجلس عمل(ایم ایم اے)کی بحالی کا اعلان کیا۔لیاقت بلوچ نے ایم ایم اے کی مرکزی قیادت سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ جمعیت علمائے اسلام(ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو ایم ایم اے کا صدر منتخب کیا گیا ہے جب کہ لیاقت بلوچ جنرل سیکریٹری منتخب ہوئے۔ایم ایم اے کے جنرل سیکریٹری لیاقت بلوچ نے کہا کہ متحدہ مجلس عمل کا مرکزی ورکرز کنونشن اپریل کے پہلے ہفتے میں منعقد کیا جائے گا۔امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ ایم ایم اے عام شہریوں کی ترجمانی کریگی، ہم ایک نئے عزم سے سفر کا آغاز کررہے ہیں۔
ایم ایم اے

مزید :

صفحہ اول -