مشال قتل ،ملزم صابر مایار4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

مشال قتل ،ملزم صابر مایار4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

مردان(آن لائن) مشال قتل کیس کے مرکزی ملزم صابر مایار کو انسداد دہشت گردی عدالت نے 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔عبدالولی خان یو نیورسٹی کے شعبہ ذرائع ابلاغ کے طالب علم مشال خان کے قتل میں نامزد ملزم صابر مایار کو 20 مارچ کو سخت سیکیورٹی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت لایا گیا۔سماعت کے دوران پراسیکیوشن کی جانب سے ملزم کا 10 روزہ ریمانڈ حاصل کرنے کی استدعا کی دائر کی گئی جسے اے ٹی سی کے جج نے مسترد کرتے ہوئے انہیں 4 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا۔خیال رہے کہ ملزم صابر مایار عبدالولی کان یونیورسٹی کا ملازم اور ایمپلائیرز یونین کا صدر تھا۔یاد رہے کہ 23 سالہ مشال خان کو 13 اپریل 2017 کو خیبر پختونخوا (کے پی) میں عبدالولی خان یونیورسٹی میں توہین رسالت کے الزام پر ہجوم نے تشدد کانشانہ بنا کر قتل کر دیا تھا۔

مزید : صفحہ آخر