مریم نواز کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست

مریم نواز کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست

راولپنڈی ( آن لائن) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی گلزار احمد خالد نے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی بیٹی مریم نوازکیخلاف مقدمہ کے اندراج کیلئے 22Aکے تحت دائر درخواست پر سٹی پولیس افسرراولپنڈی اسرار احمد عباسی اور ایس ایچ او سٹی سے 27 مارچ بروز ہفتہ جواب طلب کر لیا،درخواست گزار راجہ جاوید نے وکلا کے ہمراہ زیر دفعہ 22-A درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ مریم نواز نے راولپنڈی میں سوشل میڈیا کنونشن میں تقریر کرتے ہوئے خود کو بی بی فاطمہ سے تشبیہ دینے کی جسارت کی ہے جبکہ نواز شریف کوبھی پاک ہستی سے جوڑنے کی کوشش کی جو تعزیرات پاکستان کے تحت جرم ہے لہذا ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے، سائل اور اسکے وکلاء نے عدالت کو بتایا کہ وہ قانونی کارروائی کیلئے یہ درخواست لے کر ایس ایچ او سٹی اور سی پی او اسرار احمد عباسی راولپنڈی کے پاس گئے لیکن انہوں نے اس درخواست پر کوئی کارروائی نہیں کی دائر درخواست پر ایڈیشنل سیشن جج گلزار احمد خالد نے سی پی او اور ایس ایچ او سٹی سے 27 مارچ بروز ہفتہ جواب طلب کر لیا ہے۔

مریم نواز ،اندراج مقدمہ

مزید : صفحہ اول