سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر اعلان ایک دوروز میں متوقع

سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر اعلان ایک دوروز میں متوقع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (صباح نیوز) سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے نام کا اعلان آج یا کل کر دیا جائے گا۔ پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان، سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر مقرر ہونے کا قوی امکان ہے کیونکہ وہ نمبرز گیم میں آگے ہیں۔ اس اہم معاملے کے اعلان کیلئے چیئرمین سینیٹ میر صادق سنجرانی آج اسلام آباد پہنچ جائیں گے۔ ایوان بالا کے قواعد و ضوابط کے مطابق چیئرمین سینیٹ اپنے انتخاب کے بعد 15 روز میں اپوزیشن لیڈر کی تقرری کے پابند ہیں، ان کا انتخاب 12 مارچ کو ہوا تھا۔ اپوزیشن لیڈر کی تقرری کیلئے چیئرمین سینیٹ کے پاس تین دن کا وقت ہے بصورت دیگر تاخیر کو قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی تصور کیا جائے گا۔ پاکستان پیپلزپارٹی کا دعویٰ ہے اسے 34 ارکان سینیٹ کی اپوزیشن لیڈر کے عہدے کیلئے حمایت حاصل ہے ،اس حوالے سے باضابطہ طور پر نومنتخب چیئرمین سینیٹ کو آگاہ بھی کر دیا گیا ہے۔ ذر ا ئع کا دعویٰ ہے چیئرمین سینیٹ آج بدھ یا کل جمعرات کو ایوان بالا کے اپوزیشن لیڈر کے نام کا اعلان کر دیں گے۔ باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا۔ شیری رحمان کا اپوزیشن لیڈر تعینات ہونے کا قوی امکان ہے۔
اپوزیشن لیڈر اعلان

مزید :

صفحہ آخر -