ٹیکساس میں ایک اور پراسرار پارسل بم دھماکہ ،دو نوجوان زخمی
واشنگٹن(اظہر زمان،بیورو چیف) امریکی ریاست ٹیکساس میں منگل کے روز پراسرار پارسل بم دھماکے میں دو نوجوان زخمی ہوگئے۔ ایف بی آئی اور دیگر تفتیشی اداروں کیساتھ مل کر تفتیش کر رہی ہے کیا ٹیکساس میں کوئی ایک ہی سیریل بمبار خفیہ طور پردھماکے کرانے میں سرگرم ہے تازہ دھماکہ انٹونیو کے قریب واقع کوریئر کمپنی فیڈیکس کے دفتر میں ہوا جہاں ایک دوسرے شہر آسٹن کو بھیجا جانیوالا پارسل دھما کے سے پھٹ گیا۔ قبل ازیں اسی شہر آسٹن میں تین دھماکے ہو چکے ہیں ،ایف بی آئی کے واشنگٹن آفس نے دھماکوں کے اس سلسلے کے حوا لے سے تفصیلات جاری کی ہے جن کے مطابق خصوصی ایجنٹ مائیکل لی کا کہنا ہے یقیناًدھماکوں کے دونوں واقعات ایک دوسرے سے جڑ ے ہو ئے ہیں ان کے مطابق سان انٹوینو میں فیڈیکس کمپنی کے اندر پارسل کو ٹرپ وائر کے ذریعے پھاڑا گیا جو آسٹن میں ہونیوالے تین بم دھما کو ں سے زیادہ پیچیدہ دھماکہ تھا تاہم پہلے دھماکوں میں دو افراد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے تھے ،سان انٹویو میں کوریئر کمپنی کے اندر پارسل میں بم پھٹا جبکہ آسٹن میں تینوں واقعات میں پارسل لوگوں کے دروازوں کے باہر رکھے گئے تھے اور یہ اس وقت پھٹے جب لوگوں نے پا ر سل اٹھا ئے۔