صدر نیشنل بینک سعید احمد کی اثاثہ جات ضمنی ریفرنس خارج کرنے کی درخواست مسترد

صدر نیشنل بینک سعید احمد کی اثاثہ جات ضمنی ریفرنس خارج کرنے کی درخواست مسترد

اسلام آباد(این این آئی) سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس میں صدرنیشنل بینک کی ضمنی ریفرنس خارج کرنے کی درخواست مسترد کردی گئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت میں سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈارکے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران صدرنیشنل بینک سعید احمد کی جانب سے ضمنی ریفرنس خارج کرنے کی درخواست پیش کی گئی جوجج محمد بشیر نے مسترد کردی۔ درخواست خارج کرنے کا تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائیگا ٗ عدالت نے کیس کی سماعت 27 مارچ تک ملتوی کردی۔وکیل سعید احمد کا اس متعلق کہنا تھا کہ تحریری فیصلہ ملنے کے بعد ہائی کورٹ میں چیلنج کریں گے۔واضح رہے کہ نیب نے اسحاق ڈارکے خلاف ضمنی ریفرنس دائرکیا تھا جس میں چارملزمان ٗ 10 سے زائد نئے گواہوں کو شامل کیا گیا تھا۔

ضمنی ریفرنس

مزید : صفحہ اول