حکومت بلا سود قرضہ سکیم کا دائرہ بڑھانے کیلئے ہر ممکن کوشاں ہے : وزیر اعظم
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر ، مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے معاشرے کے غریب طبقے کی خدمت حکومت کی ا و لین ترجیح ہے حکومت بلا سود قرضہ سکیم کا دائرہ بڑھا نے کیلئے ہر ممکن کوشش جاری رکھے گی ،ان خیالات کااظہار انہوں نے وزیر اعظم بلا سود قرضہ سکیم سے متعلق اجلا س کی صدارت کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر انہیں سکیم کے بارے میں پیشرفت پر بریفنگ بھی دی گئی جس میں بتایا گیا کہ سکیم موجودہ حکو مت کے غربت کے خاتمے کے پروگرام کا حصہ ہے ،عالمی سطح پر سکیم کو غربت کے خاتمے کے حوالے سے موثر تسلیم کیا گیا ہے ،سکیم کے تحت اب تک 9ارب 70کروڑ روپے کے بلا سود قرضے دیے جا چکے ہیں ،جن کی شرح وصولی 99فیصد رہی ،وزیر اعظم نے لون سکیم کی پیشر فت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سکیم پر عملدرآمد یقینی بنانے پر غربت کے خاتمے کے فنڈ کی تعریف کی۔قبل ازیں و ز یراعظم شاہد خاقان عباسی سے ایئر چیف مارشل مجاہد انور نے ملاقات کی، وزیراعظم نے پاک فضائیہ کی کمان سنبھالنے پر ایئر چیف کو مبارکباد دی، وزیراعظم نے کہا امید ہے آپ کی قیادت میں پاک فضائیہ مزید ترقی کرے گی۔ منگل کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور ایئر چیف ما ر شل مجاہد انور میں ہونیوالی ملاقات میں پاک فضائیہ کے پیشہ وارانہ امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا،جبکہ ائیر چیف نے کہا فضائی سرحدیں مز ید محفوظ بنانے کیلئے پوری صلاحیت استعمال کروں گا۔