شریف خاندان کی کرپشن نے روپے کی قدر اور ملکی معیشت تباہ کر دی : عمران خان

شریف خاندان کی کرپشن نے روپے کی قدر اور ملکی معیشت تباہ کر دی : عمران خان

اسلام آباد(آن لائن،آئی این پی) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ شریف خاندان کی کرپشن نے روپے کی قدر اور ملکی معیشت کو تباہ کردیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عمران خان نے کہا کہ شریف خاندان اور اسحق ڈار کی تباہ کن پالیسیاں روپے کی قدر میں کمی کا سبب ہیں جس سے پاکستانی قوم پر بیرونی قرضوں کا پہاڑ کھڑا کر دیاگیا ۔ایک دوسری ٹویٹ میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں ادویات کی قیمتوں میں فرق ہے ،اضافی قیمت عوام سے بٹور کر حکمرانوں کی جیبوں میں جاتی ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر عمران خان نے گزشتہ روز اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں ادویات کی قیمتوں میں فرق ہے۔ پنجاب کا کرپٹ مافیا کمیشن کے لالچ میں اضافی قیمت وصول کررہاہے۔

عمران خان

مزید : صفحہ اول