گریڈ 17 کے جنرل کیڈر 61اساتذہ کی اگلے گریڈ میں ترقی

گریڈ 17 کے جنرل کیڈر 61اساتذہ کی اگلے گریڈ میں ترقی

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)محکمہ تعلیم نے گریڈ 17 کی جنرل کیڈر 46 خواتین اساتذہ کو گریڈ 18جبکہ گریڈ 17 کے جنرل کیڈر 15 مرد ا سا تذ ہ کو گریڈ 18 میں ترقی دے دی ہے ۔ محکمہ تعلیم سکول ایجوکیشن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ترقی پانے والوں کا تعلق وہا ڑ ی ، راولپنڈی ،بھکر، لا ہو ر ،ساہیوال ،فیصل آباد،بہاولپور،قصور،سیالکوٹ ،شیخوپورہ سے ہے۔جنرل کیڈر میل کے گریڈ 17سے 18 میں ترقی پانے والوں کو مختلف اضلاع میں بطور پرنسپل،ہیڈ ماسٹرز اور سینئر سبجیکٹ سپیشلسٹ کی خالی سیٹوں پرتعینات کر دیا گیا ۔ ترقی پانے والے اساتذہ کو فوری طور پر نئی جگہ پر تعیناتی کا چارج لینے کی ہدایات کر دی گئی۔دوسری طرف جنرل کیڈر فی میل کی اساتذہ کو مختلف اضلاع میں بطور پرنسپل،ہیڈ مسٹریس اور سینئر سبجیکٹ سپیشلسٹ کی خالی سیٹوں پرتعینات کر دیا گیا ہے۔ ترقی پانے والے مردو خواتین اساتذہ کو فوری طور پر نئی جگہ پر تعیناتی کا چارج لینے کی ہدایات کر دی گئی۔

اساتذہ کی ترقی

مزید : صفحہ آخر