بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کا لوگو تبدیل، پیپلز پارٹی کی شدید مذمت

بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کا لوگو تبدیل، پیپلز پارٹی کی شدید مذمت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان پیپلز پارٹی نے وفاقی حکومت کی جانب سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے لوگو سے بینظیر بھٹو کی تصویر ہٹانے کی شدید مذمت کردی۔پی پی پی کے سینئر رہنما نیئر حسین بخاری کا کہنا تھا بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے لوگو کی تبدیلی غیر آئینی ہے کیونکہ اس کی منظوری پارلیمنٹ سی لی گئی تھی،ان کا کہنا تھا پروگرام کے لوگو کی منظوری ایک بورڈ نے دی تھی، مسلم لیگ (ن) کی حکومت بینظیر بھٹو شہید سے تعصب ختم کرے، بینظیر بھٹو نے شدت پسندوں کی مزاحمت کی۔نیر بخاری نے کہا کہ پروگرام سے بینظیر بھٹو کی تصویر ہٹانا بدنیتی پر مبنی ہے۔رہنما پی پی پی کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نااہل ہوچکے ہیں اور پارٹی کے دیگر اراکین بھی 'احتساب کے لیے تیار رہیں'۔یاد رہے کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی بنیاد پی پی پی کی وفاقی حکومت نے رکھی تھی جس کو بعد ازاں 2013 میں قائم ہونے والی پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے جاری رکھا۔بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی جانب سے رواں سال جنوری میں ملک بھر میں بچوں کے تحفظ کے حوالے سے آگاہی مہم شروع کی گئی تھی جس میں والدین، اساتذہ، رہنماؤں، سرپرستوں اور سول سوسائٹی کے ذمہ داراراکین کا کردار بھی شامل تھا۔

مزید :

صفحہ آخر -