ایوان بالا کی ساکھ پرحملہ برداشت نہیں کیا جائے گا، سینیٹر اعظم سواتی

ایوان بالا کی ساکھ پرحملہ برداشت نہیں کیا جائے گا، سینیٹر اعظم سواتی

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء سینیٹر اعظم سواتی نے کہا ہے کہ ایوان بالا کی ساکھ پر حملہ برداشت نہیں کیا جائے گا، عدم اعتماد تحریک میں چیئرمین سینیٹ کا غیر مشروط ساتھ دینگے۔ منگل کو چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے نام لکھے گئے خط میں اعظم سواتی نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ آئین کے مطابق اکثریتی ووٹوں سے منتخب ہوئے ہیں، ایوان بالا اور چیئرمین سینیٹ کا تقدس ہر حال میں بحال رکھیں گے۔ اعظم سواتی نے کہا کہ ایوان بالا کی ساکھ پر حملہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد تحریک میں چیئرمین سینیٹ کا غیر مشروط ساتھ دینگے۔

سینیٹر اعظم سواتی

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...