معذور بچوں کو مفید شہری بنانے کیلئے معاشرے میں شعور اجاگر کرنا ہوگا: مریم اورنگزیب

معذور بچوں کو مفید شہری بنانے کیلئے معاشرے میں شعور اجاگر کرنا ہوگا: مریم ...

اسلام آباد (این این آئی)وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے خصوصی بچوں کو فعال شہری بنانامعاشرے کی ذمہ داری قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ خصوصی بچوں کے حوالے سے قانون سازی کی ضرورت ہے ٗسکول اور نصاب میں بھی خصوصی بچوں پر توجہ دی جانی چاہیے ۔ وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے نے گزشتہ روز ایک تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ پائیدار ترقی کیلئے پارلیمنٹ کی سطح پر کام شروع کیا گیا ہے اور معذور بچوں کی حوصلہ افزائی اور مفید شہری بنانے میں والدین کا کردار کلیدی ہے۔ انہوں نے کہا کہ معذور بچوں کو مفید شہری بنانے کیلئے شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے اورمعاشرے پر ذمہ داری ہے کہ وہ معذور بچوں کو قبول کرے۔ اس موقع پر انہوں نے مختلف شعبوں میں نمایاں کار کردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں ایوارڈ تقسیم کئے ۔انفارمیشن گروپ کے 34ویں خصوصی تربیتی پروگرام کے شریک افسروں کو سرٹیفکیٹ دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ معلومات کی فراہمی کے طریقہ کار میں جدت آچکی ہے لہٰذا انفارمیشن گروپ کے افسروں کو اپنے کام پر فخر کرنا چاہئے تا کہ تمام پیشہ ورانہ امور بخوبی سر انجام دے سکتے ہیں۔اس موقع پر وفاقی سیکرٹری اطلاعات احمد نواز سکھیرا نے کہا کہ ہمیں اپنی ثقافت اور تہذیب پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کے مثبت تشخص کو بہتر بنانے کیلئے انفارمیشن گروپ کے افسران کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ۔اس موقع پر وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے تربیت کے شرکا میں اسناد تقسیم کیں۔

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...