بلوچستان کے عوام سینیٹ میں میری موجودگی سے یقیناًتبدیلی محسوس کرینگے: چیئرمین سینیٹ

بلوچستان کے عوام سینیٹ میں میری موجودگی سے یقیناًتبدیلی محسوس کرینگے: ...

نوکنڈی ( این این آئی)چیئرمین سینیٹ میرمحمد صادق سنجرانی نے کہا ہے بلوچستان کے عوام سینیٹ میں میری موجودگی سے یقیناًتبدیلی محسو س کرینگے کیونکہ میری تمام ترتوجہ صوبہ کے عوام کے احساس محرومیوں کودوران کی ترقی پر مرکوزرہے گی ،قوم پرستوں کے اس تاثرکواپنی کا ر کر دگی اور عمل سے غلط ثابت کرونگا جویہ واویلا کرتے نہیں تکتے ہیں کہ میری سینیٹ میں موجودگی سے بلوچستان میں تبدیلی نہیں آئے گی ،گزشتہ روز نوکنڈی میں اپنے رہائشگاہ پر صحافیوں سے گفتگو میں انکا مزید کہنا تھا سینیٹ میں بہترین قانون سازی کرکے بلوچستان کے عوام کا احسا س محرومیوں دور اور ترقی کیلئے ٹھوس اقدامات کیے جائینگے، وفاق سے بلوچستان کے عوام کیلئے دو یا تین میگا پراجیکٹس لیکر یہاں سے غربت اور بیروزگاری کا خاتمہ کرکے صوبے کو ترقی یافتہ صوبوں کے برابر ترقی دے سکیں، سینیٹ کمیٹیوں کے ذریعے سی پیک کے مغربی روٹ کے با ر ے معلومات لیکر جلد کام شروع کراکر یہاں کے لوگوں کو بھی سی پیک کے ثمرات میں شامل کرینگے ، امسال بجٹ میں دالبندین گیس شامل ہوگا جس سے ضلع چاغی ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا اور دور جدید کے سہولیات سے عوام مستفید ہوسکیں گے ، حلقہ این اے 268 کو تین اضلاع نوشکی چاغی اور مستونگ تک محدود کریں گے تاکہ مختصر حلقے کے وسائل سے عوام بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے ترقی کی راہ پر گامزن ہوجائیں ، نوکنڈی میں بجلی کا مسئلہ حل کر دیا ہے ۔ میرا تعلق نوکنڈی سے ہے آج یہاں اپنوں کی محبت اور جوش وجذبہ دیکھ کر دلی خوشی ہوئی ، ویلفیئر اینڈ لیبر سکول ،نوکنڈی میں کلاسز دو مہینے میں شروع کرائینگے ،قبل ازیں آمد پرچیئرمین سینیٹ میرمحمد صادق سنجرانی کا عوامی ،سیاسی اور قبائلی عمائدین، نے شہر سے پندرہ کلومیٹر دور کوہ سلطان لانڈی پر والہانہ انداز میں استقبال کیااور جلوس کی شکل میں انہیں رہائشگاہ سنجرانی ہاؤس لایا گیا ۔

مزید : صفحہ آخر