واجد ضیا نے لکھائی رپورٹ پر دستخط کئے: کیپٹن(ر) صفدر

واجد ضیا نے لکھائی رپورٹ پر دستخط کئے: کیپٹن(ر) صفدر

اسلام آباد(آئی این پی ) مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر)صفدرنے کہا کہ واجد ضیاء کا کوئی قصور نہیں،پاناماجے آئی ٹی سربراہ نے لکھی لکھائی رپورٹ پر دستخط کئے ، وہ نہیں جانتے رپورٹ کے اندر کیا ہے، اب ڈھونڈناپڑے گا کہ یہ رپورٹ کس نے لکھی، جے آئی ٹی رپورٹ نواز شریف کیخلاف نہیں کاشغر گوادر کیخلاف لکھی گئی ۔ احتساب عدالت کے باہر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن (ر)صفدرنے کہا ملک میں پیر بابا بھی ہیں،پیر بیبیاں بھی ہیں،سنیاسی بابابھی ہیں اور آخرکسی پیر یاسنیاسی کی حکمت تو چلی ہوگی۔انہوں نے اس بات کادعوی بھی کیا کہ پانچ چھ مہینے میں پتا چل جائیگا کہ لوگوں سے کیا کام لیا گیا۔

مزید : صفحہ آخر