داعش نے 39بھارتی مزدوروں کو قتل کردیا، بھارتی وزیرخارجہ نے تصدیق کر دی

داعش نے 39بھارتی مزدوروں کو قتل کردیا، بھارتی وزیرخارجہ نے تصدیق کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نئی دہلی (آن لائن)بھارت نے تصدیق کی ہے کہ شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ نے اغوا کیے جانے والے 39 بھارتیمزدوروں کو قتل کر دیا ہے۔ بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اجتماعی قبروں سے ملنے والی لاشوں میں سے 38 کے ڈی این اے سے معلوم ہوا ہے کہ وہ اغوا کیے گئے بھارتی مزدور تھے۔بھارت نے ان مزدوروں کی رہائی کے لیے کوششیں کیں اور جب عراقی فوج نے موصل کو دولت اسلامیہ سے آزاد کرایا تب بھی بھارت نے عراقی حکومت سے مزدوروں کی تلاش کے لیے مدد مانگی۔سشما سوراج نے کہا کہ کافی امکانات ہیں کہ 39 ویں لاش بھی انڈین مزدور کی ہو کیونکہ اس کے ڈی این اے 70 فیصد میچ کر گئے ۔انھوں نے ان مزدوروں کی ہلاکت کی تصدیق منگل کو راجیا سبھا میں کی۔سشما سوراج کی تصدیق کے بعد ٹویٹر پر کا ہیش ٹیگ بن گیا اور اس ہیش ٹیگ کو استعمال کرتے ہوئے پنجاب کے وزیر اعلی امریندر سنگھ اور ممبر پارلیمنٹ ششی تھرور شامل ہیں۔2014 میں انڈین حکومت نے شہریوں سے عراق سفر نہ کرنے کا کہا تھا اور جو لوگ عراق میں موجود ہیں ان کو ملک چھوڑنے کے لیے کہا تھا۔بھارت مشرق وسطی میں بھارتی شہریوں کی رہائی کے لیے کافی سرگرم رہا ہے۔ جولائی 2014 میں 46 انڈین نرسوں کو دولت اسلامیہ نے رہا کیا تھا۔یاد رہے کہ ان مزدوروں کو موصل سے 2014 میں اغوا کیا گیا تھا اور انڈین حکومت اب تک کہتی آئی تھی کہ یہ مزدور زندہ ہیں۔انڈین نرسوں کو جنگ سے ڈر کیوں نہیں لگتا۔

مزید :

صفحہ آخر -