برسراقتدار آکر روٹی کپڑا اور مکان کا وعدہ پورا کرینگے: بلاول بھٹو

برسراقتدار آکر روٹی کپڑا اور مکان کا وعدہ پورا کرینگے: بلاول بھٹو

نارووال(این این آئی )پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے پیپلز پارٹی ملک میں جمہوریت کی محافظ ہے ،سینٹ الیکشن میں کامیابی ہماری بہتر پالیسی کا نتیجہ ہے، اقتدار میں آکر روٹی کپڑا اور مکان کا وعدہ پورا کریں گے، گزشتہ روز نارووال میں ہولو گرام پر عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا آئندہ الیکشن میں ملک کو لٹیروں سے نجات دلائیں گے اور الیکشن 2018میں بھرپور کامیابی حاصل کریں گے پیپلز پارٹی تمام طبقات کی نمائندہ جماعت ہے اور الیکشن جیت کرروٹی ،کپڑا اور مکان کا وعدہ پورا کر ے گی، ہمارے پاس غربت کے خاتمے کا مکمل پروگرام ہے، عوام ہمارا ساتھ دیں ملک بھر میں ممبر سازی شروع کر دی ہے۔ عوام کے بغیر کامیابی ممکن نہیں، موجودہ حکومت نے ملک کو مسائل کی دلدل میں دھکیل دیا۔ پیپلز پارٹی کی آمریتوں کیخلاف جدوجہد کی طویل تاریخ اور شہادتیں ہیں پیپلز پارٹی ہی ملک کو لٹیروں سے نجات دلائیگی۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی کی رہنما ظل ہما ، ڈاکٹر شہزاد زبیر اور دیگر رہنماء بھی موجود تھے۔

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...