تحریک انصاف کو پیپلز پارٹی نے مصنوعی ونٹی لیٹر دیا: امیر مقام

تحریک انصاف کو پیپلز پارٹی نے مصنوعی ونٹی لیٹر دیا: امیر مقام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ٹوپی(آن لائن )پاکستان مسلم لیگ کے صوبائی صدر انجنیئر امیر مقام نے ٹوپی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کو پاکستان پیپلز پارٹی نے مصنوعی ونٹی لیٹر دیا ہے آئندہ قومی انتخابات ان کا بھرم کھل جائے گا آئین کے متعین کردہ طریقہ کار کے مطابق اپوزیشن کی مشاورت سے نگران حکومت بن جائے گی امیر مقام نے ان خیالات کا اظہار لیگی ایم پی اے وپاکستان مسلم لیگ ضلع صوابی کے صدر حاجی شیراز خان ٹوپی کے چچا کی فاتحہ خوانی کیلئے آئے تھے اس موقع پر امیر مقام نے کہا کہ الیکشن بروقت ہوگا اس سے قبل سینٹ الیکشن کے بارے میں بھی افواہیں گرم تھے کہ سینٹ انتخابات نہیں ہو نگے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کی ہنی پیرڈ بھی میاں نواز شریف کے قافلے کو کسی صورت میں ناکام نہیں کرسکتے عمران خان عوامی رجحان اور طاقت سے خوفزدہ ہے جب کہ اپنی پوری پارٹی زرداری کے پاس گروی رکھ دیا ہے پاکستان مسلم لیگ ہر سازش کو عوامی طاقت سے ناکام بنائے گی آئندہ قومی انتخابات ونٹی لیٹر باقی نہیں رہے گا انہوں نے واضح کیا کہا کہ نوازشریف پاکستان کے استحکام اور جدید ترقی کا ضامن ہیں صوبہ خیبر پختون خوا میں تبدیلی سرکار کے تمام دعوے جھوٹے ثابت ہوئے ہیں ۔

مزید :

صفحہ آخر -