چودھری نثار چھوٹا فرعون، شہاز شریف کا تینوں بڑوں کے مل بیٹھنے کا بیان آئی واش ہے: خورشید شاہ

چودھری نثار چھوٹا فرعون، شہاز شریف کا تینوں بڑوں کے مل بیٹھنے کا بیان آئی واش ...

اسلام آباد (آئی این پی ) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرسید خورشید احمد شاہ نے چوہدری نثار کو چھوٹا فرعون قرار دیتے ہوئے کہا ہے نواز شر یف فرعون ہے تو سب سے بد دیانت آدمی وہ ہے جس نے خود فرعون کیساتھ وقت گزارا،ہمیشہ کہتا تھا میاں صاحب سنبھل جاؤ آپ کی آستین میں سانپ بیٹھا ہوا ہے،اب نو ا ز شریف کو سمجھ آ گئی ہو گی اپوزیشن لیڈر کیوں یہ کہتا تھا،کچھ لفظوں کی تمیز ہوتی ہے، دیکھنا ہے ن لیگ چوہدری نثارکیخلاف کیا ایکشن لیتی ہے،نثار کا بیان اسلئے دیا کہ نوازشریف اسے خود پارٹی سے نکال دے،شہباز کا تینوں بڑوں کے مل بیٹھنے کا بیان آئی واش ہے،لگتا ہے عمران خان نے ایک ارب درخت زمین پر نہیں ہوا میں لگائے،پی ٹی آئی اور ن لیگ دونوں کا منشور سیاست کو بدنام کرنا ہے،عمران خان کا منشور ہے صرف عزت اچھالو اور بے عزت کرو،ن لیگ گالم گلوچ، بد زبانی پر اتر آئی ہے، اپوزیشن سیاسی جماعتیں جلسوں میں نگران وزیر اعظم کا نام دینے کی بجائے مجھے دیں۔منگل کو وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کے بیانات پر اپوزیشن خورشید شاہ نے اپنے بیان میں کہا شہباز شریف پہلے اپنی پارٹی میں تو اداروں سے ٹکراؤ ختم کرا ئے ۔ سیاسی جماعتیں اپنا پروگرام دیتی ہیں جیسے پیپلز پارٹی کرتی ہے، مگر دیکھا یہ ہے عمران خان نے مستقبل کا کوئی منشور نہیں دیا، خیبر پختونخوا میں بلین ٹری منصوبے کو جعلسازی قرار د یتے ہوئے انکا مزید کہنا تھا ہم نے سندھ میں ایک دن کی شجر کاری کا ورلڈ ریکارڈ بنایا،گینز بک کی ٹیم آئی اور اس نے ورلڈ ریکارڈ مانا مگر عمر ا ن کے لگائے گئے ایک ارب درخت گینز بک والوں کو کیوں نظر نہیں آئے، سینیٹ میں پی ٹی آئی کا اپوزیشن لیڈر کا دعویٰ کرنا ہی غیر جمہوری ہے،پوری کوشش ہے نگران وزیراعظم کا مسئلہ پارلیمنٹ میں طے ہو جائے،نگران وزیراعظم معاملہ ابتدائی مرحلے میں ہے، نہ ابھی وزیراعظم نے نام دیئے نہ میں نے دیئے ، ا پوزیشن سیاستدان جلسوں کی بجائے براہ راست مجھے نام دیں،جلسوں میں نام دینے سے وہ شخصیت متنازعہ ہو جاتی ہے اور پیچھے ہٹ جاتی ہے،30 مئی سے پہلے نگران وزیراعظم کا نام فائنل کرنا ہے۔خورشید شاہ نے کہا نواز شریف فرعون ہے تو سب سے بد دیانت آدمی تو وہ ہے جس نے خود فرعون کیساتھ وقت گزارا،چوہدری نثار تو نواز شریف کی وزارت کا حصہ بھی رہے،ایک فرعون کیساتھ کیوں ر ہے کیا ہم اسے چھوٹا فرعون کہیں،کچھ لفظوں کی تمیز ہوتی ہے، کسی لیڈر کیساتھ ایک دن بھی گزار لیا جائے تو اسے ایسے نہیں کہنا چاہیے، دیکھنا ہے ن لیگ کیا ایکشن لیتی ہے،نثار کا بیان اسلئے ہے کہ وہ چاہتا ہے نوازشریف ا سے خود نکال دے۔انکا کہنا تھا2014 میں میرا جمہوریت بچانے میں کردار بھی چوہدری نثار کو برا لگا۔

خورشید شاہ

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...