چین ہوا سے تیز رفتار طیاروں کی پڑتال کے لیے 265میٹر لمبی ونڈ سرنگ تعمیر کریگا

چین ہوا سے تیز رفتار طیاروں کی پڑتال کے لیے 265میٹر لمبی ونڈ سرنگ تعمیر کریگا

بیجنگ(آئی این پی/شِنہوا)چین خلائی طیاروں کی ترقی میں مدد دینے کے لیے دنیا کی تیز ترین ہائپر سونک ونڈ سرنگتعمیر کررہا ہے۔ 265میٹرلمبی سرنگ آواز سے 25گنا زائد میچ25 (30625کلومیٹر فی گھنٹہ) کی رفتار سے سفر کرنے والے ہوا سے تیز طیاروں کی پڑتال میں استعمال کی جاسکے گی۔یہ بات چین کی سائنسز اکادمی( سی اے ایس) کی ہائی ٹمپریچر گیس ڈائینامکس کی اہم سرکاری تجربہ گاہ کے ریسرچر ہان گوئی لائی نے بتائی ہے۔ ہان نے کہا کہ موجودہ ونڈ سرنگ فی الوقت میچ 5سے میچ9 تک کی پروازوں کو ٹیسٹ کرسکتی ہے۔بیجنگ میں سی اے ایس کے محققین نے ایسی رفتار کے ساتھ ایک ونڈ سرنگ میں ایک ہوا سے تیز رفتار طیارے کی کامیابی سے پڑتال کی ہے۔ یہ تحقیق فروری میں جریدہ ’’سائنس چائنہ :فزکس میکینکس وآسٹرنمی میں شائع ہوئی ہے اس میں کہا گیا ہے کہ ’’آئی طیارے‘‘ماڈل جو دو گھنٹے میں بیجنگ سے نیویارک تک سامان اور مسافروں کو لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ نے کسی تجارتی فضائی پرواز کو مات دے دی ہے۔

مزید : عالمی منظر