اردن سے سعودی عرب منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام، 77ہزار کپٹاگون گولیاں برآمد

اردن سے سعودی عرب منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام، 77ہزار کپٹاگون گولیاں برآمد

ریاض(این این آئی) سعودی عرب کی شمالی سرحد پرکسٹمز حکام نے اردن سے ایک مسافر برادر بس کے ذریعے منشیات کی اسمگلنگ کی بڑی سازش ناکام بنا کر77 ہزار900کپٹاگون گولیاں قبضے میں لے لیں۔عرب ٹی وی کے مطابق حالہ عمار گذرگاہ کے کسمٹز ڈائرکٹر خالد الرمیح بے بتایا کہ اردن سے سعودی عرب داخل ہونے والی مسافر بس کی تلاشی لی گئی تو اس میں ہزاروں کی تعداد میں کپٹاگون کی گولیاں برآمد ہوئیں۔ یہ تمام گولیاں خوراک کا سامان رکھنے کے لیے بنائی گئی پلاسٹک کی تین ٹوکریوں میں رکھی گئی تھیں۔ انہیں چھپانے کے لیے ٹوکریوں میں خوراک کا سامان بھی تھا۔

مزید : عالمی منظر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...