چین کی کرائے پر گاڑیاں دینے والی کمپنی 1.6بلین ڈالر کی رقم اکھٹی کرے گی

چین کی کرائے پر گاڑیاں دینے والی کمپنی 1.6بلین ڈالر کی رقم اکھٹی کرے گی

بیجنگ(آئی این پی/شِنہوا)چین کی سب سے بڑی رائیڈ ہیلنگ کمپنی ڈی ڈی چوشنگ نے اعلان کیا ہے کہ اسے اثاثوں کی حمایت والی سیکیورٹیز کے اجراء کے لیے شنگھائی اسٹاکس ایکسچینج کے ذریعے دس بلین یوآن(1.6بلین ڈالر) اکھٹا کرنے کے لیے نو ابجکشن سٹرٹیفیکیٹ موصول ہوگیا ہے۔ اس طرح اکھٹی کی جانیو الی رقم کو اس کی نئی گاڑیوں کی خریداری کے پلیٹ فارم پر کاریں پٹے پر دینے والی کمپنیوں کی مدد میں استعمال کی جاسکے گی۔ڈی ڈی نے کہا کہ ابتدائی مجوزہ اجراء کی حد تین سو ملین یوآن ہے اس نے دعویٰ کیا ہے۔ کہ اجراء کا منصوبہ چین میں نئی ٹرانسپورٹیشن سپلائی کے سلسلے مالیاتی معیشت کی حمایت کرنیوالا اثاثوں کی حمایت والی سیکیورٹیز کا پہلا منصوبہ ہے۔

مزید : عالمی منظر