امریکہ اور جنوبی کوریا کے درمیان یکم اپریل سے دوبارہ مشترکہ فوجی مشقیں شروع ہوں گی

امریکہ اور جنوبی کوریا کے درمیان یکم اپریل سے دوبارہ مشترکہ فوجی مشقیں شروع ...

واشنگٹن(آن لائن) امریکہ اور جنوبی کوریا یکم اپریل سے دوبارہ فوجی مشقوں کا آغاز کریں گے غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی دفاعی ادارے کے مطابق امریکی دفاعی ادارے کے پینٹاگون کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ یونائٹڈ نیشن کمانڈ نے پیانگ یانگ سالانہ دفاعی مشقوں کے شیڈول اور خالصتاً دفاعی نوعیت کا اقدام ہونے بارے آگاہ کر دیا ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ اور جنوبی کوریا کے درمیان کی ریزولواوؤ لاالیگل نامی مشترکہ مشقیں یکم اپریل سے دوبارہ شروع ہوں گی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان ان مشقوں کے آغاز پر اتفاق رائے سیول اور واشنگٹن کے وزرائے دفاع کے درمیان طے پایا ہے ۔

مزید : عالمی منظر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...