ڈبل ایجنٹ کوزہر دینے کا معاملہ،یورپی یونین کابرطانیہ سے غیر مشروط اظہاریکجہتی

ڈبل ایجنٹ کوزہر دینے کا معاملہ،یورپی یونین کابرطانیہ سے غیر مشروط ...

برسلز(این این آئی)یورپی یونین کے وزرائے خارجہ نے برطانیہ میں سابق روسی ایجنٹ پر حملے کے معاملے پر لندن حکومت کے ساتھ غیر مشروط یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برسلز میں یورپی یونین کے وزرائے خارجہ نے اپنے اجلاس کے دوران ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ یورپی یونین سرگئی۔ اسکرپل اور ان کی بیٹی پر حملے کی شدید مذمت کرتی ہے۔

اس بیان کے مطابق اس طرح کا غیر محتاط اور غیر قانونی اقدام دوسرے شہریوں کی جانوں کے لیے بھی خطرہ ہے۔ دوسری جانب ماسکو حکام نے کہا کہ برطانیہ وہ ثبوت فراہم کرے، جس کی بنیاد پر اس نے اس حملے کی ذمہ داری روس پر عائد کی ہے۔

مزید : عالمی منظر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...