یورپی ثالثی عفرین کی جنگ ختم کراسکتی ہے: کرد برادری

یورپی ثالثی عفرین کی جنگ ختم کراسکتی ہے: کرد برادری

برلن(این این آئی)جرمنی میں کرد برادری کی نمائندہ تنظیم کے جی ڈی نے شامی شہر عفرین پر ترک قبضے کے بعد یورپ کی جانب سے ثالثی کی تجویز پیش کی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں کے جی ڈی نے ایک بیان میں کہاکہ یورپی مصالحت کاری سے یہ جنگ تیزی سے یا مکمل طور پر ختم ہو سکتی ہے۔ مزید یہ کہ ساتھ ہی ترکی کو ایک واضح اشارہ بھی دیا جائے تاکہ شمالی شام میں دوبارہ سے ایک جمہوری اور خود مختار حکومت قائم ہو سکے۔ ترک فوج اور اس کے اتحادیوں نے کرد اکثریتی علاقے عفرین پر قبضہ کر لیا ہے۔

مزید : عالمی منظر