چین میں قبل از تاریخ کھنڈرات کے ورثہ عجائب گھر کی تعمیر مکمل‘28اپریل کو عوام کیلئے کھول دیاجائے گا

چین میں قبل از تاریخ کھنڈرات کے ورثہ عجائب گھر کی تعمیر مکمل‘28اپریل کو عوام ...

بیجنگ(آئی این پی/شِنہوا)چین کے شمال مغربی صوبہ چنگ ہائی میں قبل از تاریخ ناگہانی آفات کے کھنڈرات کے عجائب گھر کی تعمیر مکمل کرلی گئی ہے۔کھنڈرات کے بارے میں پارک کے سب سے بڑے تعمیراتی منصوبے کے ایک اہلکار ڈوو شیان ینگ نے کہا کہ ورثے کا یہ عجائب گھر 28اپریل کو عوام کے لیے کھول دیا جائے گا۔لا جیاورثہ مقام پر ایک سو دو ہیکٹر رقبہ پر مشتمل پارک کی تعمیر کا کام جولائی 2014میں شروع ہوا اور توقع ہے کہ اس پر 475ملین یوآن قریباً73ملین امریکی ڈالر لاگت آئے گی۔پارک میں عجائب گھر اور بعض دیگر عوامی سہولتیں تعمیر کی گئیں ہیں۔

مزید : عالمی منظر