صدارتی انتخابات جیتنے پرجرمن چانسلر جلد پوٹن کو مبارک باد دیں گی

صدارتی انتخابات جیتنے پرجرمن چانسلر جلد پوٹن کو مبارک باد دیں گی

برلن(این این آئی)جرمن چانسلر انجیلا میرکل ولادی میر پوٹن کو ایک مرتبہ پھر روسی صدر بننے پر جلد ہی مبارکباد دیں گی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق میرکل کے ترجمان اسٹیفن زائبرٹ نے کہاکہ وہ اس تہنیتی پیغام کے متن کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتے تاہم انہیں یقین ہے کہ اس میں جرمنی اور روس کے باہمی روابط میں مشکلات کا تذکرہ ضرور شامل ہو گا۔ زائبرٹ کے بقول یوکرائن اور شام کے بحرانوں سمیت متعدد موضوعات پر برلن اور ماسکو کا موقف بالکل مختلف ہے۔

پوٹن 77 فیصد ووٹ لے کر دوبارہ روسی صدر منتخب ہوئے ہیں۔65سالہ پوٹن گزشتہ تقریبا دو دہائیوں سے صدر یا وزیراعظم کی طور پر برسر اقتدار ہیں۔

مزید : عالمی منظر