یہ اب طالبان پر منحصر وہ کیا بات پسند کرتے ہیں،امریکہ

یہ اب طالبان پر منحصر وہ کیا بات پسند کرتے ہیں،امریکہ

واشنگٹن(آن لائن)افغانستان میں امریکی سفیر جان بیس نے کہا ہے کہ جب تک طالبان کھلے دروازے سے اندر داخل نہیں ہوتے انھیں انتہائی شدید فوجی دباؤ کا سامنا رہے گا۔منگل کو نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے افغانستان میں امریکی سفیر جان بیس نے کہا کہ یہ بات اب طالبان پر منحصر ہے کہ وہ کیا بات پسند کرتے ہیں۔ افغانستان میں پائیدار امن کے حصول کیلئے لازم ہے کہ امن اور مفاہمت کا راستہ اختیار کیا جائے،تاہم اِس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ امریکا طالبان کے لیے میدان خالی چھوڑ دے گا۔ ایسا نہیں ہوگا کہ ہم افغان سکیورٹی فورسزسے کہیں کہ وہ اپنا کام بند کردیں۔انھوں نے کہا کہ امریکی انتظامیہ اور فوج کے مؤقف میں کوئی فرق نہیں، دونوں کا انداز مختلف ہوسکتا ہے ،تا ہم انکا مقصد اور پالیسی سمت ایک ہی ہے۔امریکی سفیر نے کہا کہ ہم چاہیں گے کہ افغان حکومت مذاکرات اور امن کے دروازے کھلے رکھے، اور اس بات کو یقینی بنائے کہ طالبان بات چیت کی جانب اگے بڑھیں۔جب تک طالبان کھلے دروازے سے داخل نہیں ہوتے، ان پر سخت فوجی دباؤ جاری رہے گا، جو کسی طور پر ان کے مفاد میں نہیں ہوگا۔

مزید : عالمی منظر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...