شہبازشریف لندن روانہ، بیگم کلثوم نوازکی عیادت اورمعمول کا طبی معائنہ بھی کرائیں گے
لاہور(جنرل رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف لاہورسے لندن کے لئے روانہ ہوگئے۔وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف لندن میں بیگم کلثوم نواز کی عیادت کریں گے اور لندن میں معمول کا طبی معائنہ بھی کرائیں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف دورہ برطانیہ کے دوران اوورسیز پاکستانیز اور پاکستان مسلم لیگ(ن) کے وفود سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔