صدر و، وزیراعظم کی ولادیمیر پوٹن کو دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

صدر و، وزیراعظم کی ولادیمیر پوٹن کو دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

اسلام آباد ( آن لائن ) صدرمملکت ممنون حسین اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے روس کے صدر ولا دیمیر پیوٹن کو دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارک باد دی ہے۔ دفترخارجہ سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر اور وزیر اعظم نے روس کے صدر ولامیر پیوٹن کو دوبارصدر منتخب ہونے پر مبارک باد کا پیغام بھیجا ہے، بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور روس کے مابین باہمی دوستانہ تعلقات موجودہیں، دونوں ممالک کی قیادت باہمی تعلقات کو مزید مضبو ط کرنے کیلئے تعاون کو مزید فروغ دیں گے۔ واضع رہے کہ 18مارچ کو روس میں ہونے والے انتخابات میں صدر ولادی میر پیوٹن 74فی صد ووٹ لیکر مزید 6سال کیلئے صدر منتخب ہوگئے ہیں ۔

مبارکباد

مزید : کراچی صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...