وفاقی سیکرٹری مسلم لیگی میڈیا سیل کی تنخواہوں بارے تفصیلات دیں،پی ٹی آئی

وفاقی سیکرٹری مسلم لیگی میڈیا سیل کی تنخواہوں بارے تفصیلات دیں،پی ٹی آئی

اسلام آباد(آن لائن)تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے حکومتی جماعت کے میڈیا سیل ملازمین کو سرکاری خرچ سے تنخواہوں کی ادائیگی پر سیکرٹری اطلاعات کو سوالات پر مبنی خط لکھ دیا۔جس میں کہا گیا ہے کہ بتایا جائے کہ کس کھاتے سے میڈیا سیل کے ملازمین کو تنخواہیں دی جارہی ہیں۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے گزشتہ روز سیکرٹری اطلاعات کے نام خط میں سوال کیا گیا ہے کہ بتایا جائے کہ کیا یہ درست ہے کہ نعمان کائنات اور معظم پی ٹی وی کے پے رول پر ہیں اور قاسم نامی شخص کو پی آئی ڈی سے تنخواہ دی جاتی ہے۔فواد چودھری نے خط میں سیکرٹری اطلاعات سے گزارش کی ہے کہ آرٹیکل 19کے تحت شہریوں کو معلومات تک رسائی کا حق حاصل ہے لہٰذااس لئے قانون کے تحت دستیاب مدت میں معلومات فراہم کی جائیں۔

پی ٹی آئی/خط

مزید : کراچی صفحہ اول