اساتذہ کی بالآخر سنی گئی ، پنجاب بھر میں تقرروتبادلوں پر عائد پابندی ختم

اساتذہ کی بالآخر سنی گئی ، پنجاب بھر میں تقرروتبادلوں پر عائد پابندی ختم

لاہور(جنرل رپورٹر) اساتذہ کی بالآخر سنی گئی، وزیراعلیٰ شہباز شریف نے پنجاب بھر کے سکولوں کے اساتذہ کے تقررو تبادلوں پر عائد پا بند ی اْٹھانے کی سمری منظور کرلی۔تفصیلات کے مطابق کچھ روز قبل سیکرٹری محکمہ سکولز ایجوکیشن ڈاکٹر اللہ بخش ملک نے اساتذہ کے تقرروتبادلوں پر عائد پابندی ختم کرنے کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب کو سمری ارسال کی تھی جس کی وزیر اعلیٰ نے گزشتہ روز منظوری دیدی ،تاہم سمری کی منظوری کے بعد کئی سوالات کھڑے ہو گئے ہیں کہ اساتذہ کے تقرروتبالوں پر اب پابندی کیوں ختم کی گئی ہے کیا حکومت کو اساتذہ کا خیال آگیا ہے یا ار ا کین اسمبلی کو خوش کرنے کیلئے پابندی ہٹائی گئی ہے۔ادھروزیر اعلیٰ نے سیکرٹری سکولز ایجوکیشن ڈاکٹر اللہ بخش ملک کو ہدایت کی ہے یکم اپریل سے یکم مئی کے دوران ایک ماہ کیلئے سکولز ٹیچرز کے تبادلوں پر پابندی اٹھانے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے۔

پابندی ختم

مزید : کراچی صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...