بلاول بھٹو زرداری کی عبدالکریم لاسی سے تعزیت

بلاول بھٹو زرداری کی عبدالکریم لاسی سے تعزیت

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سابق وفاقی وزیر و پارٹی رہنما مرحوم غلام اکبر لاسی اور ان کے بیٹے مرحوم فیصل لاسی کی رہائشگاہ پہنچ کر ان کے بھائی عبدالکریم لاسی اور دیگر اہلخانہ سے تعزیت کی۔ پی پی پی چیئرمین نے مرحوم غلام اکبر لاسی کو ان کی جدوجہد اور ثابتقدمی پر خراج عقیدت پیش کیا۔ غلام اکبر لاسی پارٹی کی سینٹرل ایگزیکیوٹو کمیٹی کے رکن تھے، جبکہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی آخری دور حکومت میں بطور وفاقی وزیر برائے محنت و سمندر پار پاکستانی خدمات سرانجام دیں۔ اس موقعے پر پی پی پی سندھ کے صدر نثار احمد کھڑو، جنرل سیکریٹری وقار مہدی، پی پی پی کراچی ڈویژن و صوبائی وزیر سعید غنی، سینیٹر یوسف بلوچ، پی پیپی لسبیلہ کے صدر شریف پالاری اور دیگر رہنما بھی پارٹی چیئرمین کے ہمراہ تھے۔ بلاول بھٹو زرداری نے مرحوم غلام اکبر لاسی کی ایصال ثواب کے لیئے فاتح خوانی بھی کی۔

مزید : کراچی صفحہ اول