کراچی ، دس روز کے لئے دودھ کی قیمت 85 روپے فی لیٹر مقرر
کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی میں مزید دس روز کے لئے دودھ کی قیمت 85 روپے فی لیٹر مقررکردی گئی ہے ۔ سندھ ہائی کورٹ نے قیمتوں کے تعین کے لئے کمشنر کراچی کو اختیار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈیری فارمرز، ہول سیلر اور ریٹیلرز کا قیمتوں پر اتفاق نہ ہوسکا۔عدالت نے دودھ کی قیمت کے تعین کے لئے کمشنر کراچی کو اختیار دے دیا۔سندھ ہائیکورٹ نے دس روز تک دودھ کی قیمت میں اضافہ نہ کرنے اورکمشنر کراچی کو اس مدت کے بعد دودھ کی قیمتوں نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دیا ہے ۔اس سے پہلے کمشنر کراچی نے تجویز دی کہ ڈیری فارمرز فی لیٹردودھ 83 روپے میں فروخت کریں، ہول سیلر 89 اور ریٹیلر 95 روپے میں دودھ فروخت کریں،جس پر فریقین کا اتفاق نہیں ہوا۔قیمتیوں کے تعین کیلئے کمشنر کراچی ایک بار پھر تمام اسٹاک ہولڈز کا مشاورتی اجلاس بلائیں گے