نمک منڈی فوڈ سٹریٹ کی تعمیر آخری مراحل میں داخل

نمک منڈی فوڈ سٹریٹ کی تعمیر آخری مراحل میں داخل

پشاور( سٹاف رپورٹر)نمک منڈی فوڈ سٹریٹ کی تعمیر آخری مراحل میں داخل ‘ ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان کا فوڈ سٹریٹ کا دورہ ‘15اپریل سے قبل ہر صورت تعمیراتی کام مکمل کرنے کی ہدایات جاری ‘ تفصیلات کے مطابق ضلعی حکومت کا اہم تاریخی منصوبہ نمک منڈی فوڈ سٹریٹ کی تعمیر آخری مراحل میں داخل ہوگئی ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان نے ڈائریکٹر کوراڈنیشن صاحبزادہ محمدطارق ‘ ڈسٹرکٹ ممبر تقدیر علی ‘ ڈسٹرکٹ ممبر مینا خان آفریدی ‘ متعلقہ کنسلٹنٹ اور ایس ڈی او ریاض احمد کے ہمراہ نمک منڈی فوڈ سٹریٹ کا دورہ کیا اس دوران انہوں نے تعمیراتی کام کا معائنہ کیا اس موقع پر انہوں نے فوڈ سٹریٹ کے مختلف حصوں کا جائزہ لیا اور تاجرو ں سے بات چیت کی ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان نے تعمیراتی کام پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے 15 اپریل سے قبل ہر صورت تعمیراتی کام مکمل کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ طلب کرلی ضلع ناظم کا کہناتھا کہ پشاور کا نمک منڈی فوڈ سٹریٹ تاریخی منصوبہ ثابت ہوگا اور یہ باہر سے آئے ہوئے مہمانوں کیلئے پشاورکی پہچان ثابت ہوگا انہو ں نے تنبیہ کی کہ کام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائیگا ۔

مزید : کراچی صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...