پشاور ،جرگہ کی کوششیں بارآور ،فریقین میں دشمنی ختم

پشاور ،جرگہ کی کوششیں بارآور ،فریقین میں دشمنی ختم

پشاور(پ ر)طارق اعوان قلعہ ، طارق ٹاؤن رینگ روڈ میں گرینڈ مصالحتی جرگے کی کامیاب کوششوں سے دشمنی دوستی میں بدل گئی۔تفصیلات کے مطابق 1جنوری 2018کو عامر پیراڈائز شادی ہال ، گلبہار میں ملک طارق گروپ اور ملک الطاف گروپ کے مابین جائیداد کے تنازعے پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھاجس میں ملک الطاف ولد گل محمد سکنہ شامی روڈ اور لعل محمدولد زیارت خان سکنہ لنڈی کوتل جاں بحق جبکہ دیگر مہمان جن میںآصف ولد رحمت اللہ سکنہ شاہ مصوم جاں بحق ، طلحہ ولد برکت علی سکنہ بادامی باغ سبزی منڈی ، لعل مرجان ولد امین خان سکنہ شامی روڈ، شیر اکبر ولد دلبر جان سکنہ بازار کلاں ، محمد ارسلان ولد محمدارشد خان سکنہ وڈپگہ ، ظہیر جاویدولد غلام صادق سکنہ سٹی ٹاؤن لگ کرزخمی ہو گئے تھے واقع کی تھانہ گلفت حسین شہید، ہشتنگری میں ملک طارق گروپ کے خلاف ایف آئی آردرج کروائی گئی تھی۔ گزشتہ روزوارثان آصف ولد رحمت اللہ اوردیگر زخمی ہونے وا لے افراد اور ملک طارق کے درمیان مصالحت کے لیے جرگہ چئیرمین اور صوبائی سیکرٹری اطلاعات اے این پی بیرسٹر ہارون بلور کی سربراہی میں گرینڈ جرگہ تشکیل دیا گیا۔جس میں جرگہ ممبران ملک عبد المجید اعوان، الحاج ملک اسلم اعوان، عطاء الرحمن، ملک بخشیش، ناظم سہیل، راشد جاویداعوان، ملک سربلند اعوان، محمد جاوید، کریم بخش، عبد الرؤف، ارشد خان، امیر شاہ باچا، علی خان، کمال خان، شاکر ، احمد خان، برکت کے علاوہ ایڈیشنل آئی جی (ر) عبد الرؤف خان یوسفزئی، الحاج غلام احمد بلور، سید چن آغا باچا، فرزند چن آغا شیری باچا، سابقہ ایم این اے جے آئی صابر حسین اعوان، سابقہ ایم این اے جے یو آئی قاری فیاض علوی، پیپلز پارٹی کے صوبائی سیکرٹری مالیات حاجی فرزند علی وزیر، ملک غلام مصطفی، حاجی ہدایت اللہ، حکیم عرفان اختر اوردیگرنے شرکت کی ۔جرگے میں وارثان ملک الطاف ولد گل محمد اور لعل محمدولد زیارت خان کے علاوہ تمام دیگر فریقین نے ایک دوسرے کوفی سبیل اللہ معاف کر دیا اوربغل گیر ہو گئے اور آئندہ بھائیوں کی طرح رہنے کا عزم کیا۔جرگہ سے الحاج ملک جہانگیر اعوان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام ہمیں امن اور بھائی چارہ کا درس دیتا ہے۔ ہمیں آپس میں بھائی چارہ قائم رکھنا چاہیے اور تمام اختلاف بھُلا کر پیار محبت سے امن و سکون کے ساتھ زندگی بسر کرنی چاہیے۔انھوں نے بیر سٹر ہارون بلور کی کاوشوں کو بھی سراہا جنھوں نے اس مصالحتی جرگہ میں اہم کردار ادا کیا۔تقریب سے ہارون بلور نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میری جرگہ ٹیم نے شب و روز محنت کر کے ان تمام مسلمان بھائیوں کے درمیان مصالحت کے لیے اہم کردار ادا کیا میں اس واقعے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے تمام لواحقین کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ وہ طارق اعوان قلعہ میں آئے اور بغل گیر ہو گئے۔آخر میں تنظیم الاعوان خیبر پختونخواہ کے صدرصابر حسین اعوان نے اختتامی دعا کروائی۔

مزید : کراچی صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...