یونین کونسل میر پور میں ترقیاتی سکیموں کا جال بچھا دیا گیا : مشتاق احمد غنی
ایبٹ آباد(نامہ نگار)ایم پی اے و وزیر ہائیر ایجوکیشن و مشیر وزیرا علی کے پی کے مشتاق احمدغنی نے یونین کونسل میرپور میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھادیئے اسی سلسلے میں گزشتہ روز اسلام کوٹ میں صوبائی مشیر وزیراعلی کے پی کے مشتاق احمدغنی نے ٹیوب ویل کا باقاعدہ کام آج شروع کرا دیا گیا ہے اور اس ٹیوب ویل کیلئے پچاس لاکھ کے ابتدائی فنڈز اورٹینڈر ہو چکا ہے اس کے علاوہ پندرہ لاکھ روپے کے پائپ پہلے ہی فراہم کیے جا چکے ہیں اور تیس ہزار گیلن کی سٹاک ٹینک کو اپر اسلام کوٹ میں وسطی حصہ پر بنایا جائے جس سے تمام اسلام کوٹ کی آبادی کو پانی فراہم کیا جائے گا ٹیوب ویل کی مشینری دیگر سامان آج پہنچ چکا ہے آج علاقہ کے مکینوں اشرف صابری، ملک مرتضی ، حاجی تاج محمد، حاجی نذیر ، محمد صادق ، محمد عثمان ، ملک مصطفی ، مولانا صاحب و دیگر معززین نے ٹیوب ویل کے کام کی ابتداء کرنے کی دعائیہ تقریب میں شرکت کی ۔مشتاق احمدغنی کے اس کارنامہ سے اہلیان علاقہ نے مشتاق احمدغنی کو اپنی بھرپور حمایت کا یقین دلایا ہے اور کہا ہے کہ آئندہ الیکشن میں مشتاق احمدغنی پھریونین کونسل میرپور سے بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے ۔