عوامی نیشنل پارٹی کا وٹس ایپ پر کوئی گروپ موجود نہیں ہے، ہارون بشیر بلور

عوامی نیشنل پارٹی کا وٹس ایپ پر کوئی گروپ موجود نہیں ہے، ہارون بشیر بلور

پشاور ( پ ر ) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان ہارون بشیر بلورنے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر وٹس ایپ پر اے این پی کا کوئی آفیشل گروپ نہیں ہے اور جو لوگ پارٹی کا نام استعمال کر کے متذکرہ گروپس چلا رہے ہیں وہ اس سے گریز کریں،انہوں نے کہا کہ اے این پی ایک نظریاتی ، جمہوری اور پارلیمانی جماعت ہے اور اس کا مؤقف روز اول سے واضح ہے اور پارٹی کے بیانیے کیلئے جماعت کا اپنی ویب سائٹ اور آفیشل فیس بک پیج موجود ہے انہوں نے کہا کہ ان وٹس ایپ سمیت دیگر تمام گروپس میں پارٹی یا ذیلی تنظیم کے جو عہدیدار اور کارکن اظہار خیال کر رہے ہیں وہ پارٹی پالیسی نہیں صرف ان کی ذاتی رائے یا مؤقف ہو سکتا ہے۔

مزید : کراچی صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...