شانگلہ ، شٹر ونو کے مقام پر گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے 5افراد جاں بحق ، 13زخمی

شانگلہ ، شٹر ونو کے مقام پر گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے 5افراد جاں بحق ، 13زخمی

الپوری (ڈسٹرکٹ رپورٹر) شانگلہ کے علاقے امنوی کو جانے والی ڈبل ڈور ڈاٹسن گاڑی شڑونو کے مقام پر پہاڑ سے گر کر گہری کھائی میں جاگرا ۔ 5 افراد موقع پر جان بحق جبکہ 13فراد شدید زخمی ۔زخمیوں کو تھانہ الپوری پولیس اور مقامی افراد نے فوری طور پر ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال الپوری پہنچا دیا جبکہ زخمیوں کو مینگورہ سوات منتقل کردیا ۔زخمیوں کے حالات تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق منگل کے عصریہ ڈاٹسن معمول کے مطابق مینگورہ سے امنوی شانگلہ آرہی تھی کہ شڑونو کے مقام پر حادثے کا شکار ہوکر پہاڑ سے نیچے گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 5افراد موقع ہی پر دم توڑ گئے جبکہ گاڑی میں موجودباقی 13افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں ۔ زخمیوں کو مقامی افراد اور پولیس نے فوری طورپر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال الپوری منتقل کردیا لیکن الپوری ہسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد ان کے حالات تشویشناک قرار دیتے ہوئے ایمبولنس کے ذریعے سیدو شریف سوات منتقل کردیا گیا ۔ڈسٹرکٹ ہسپتال الپوری کے ڈاکٹروں نے چاروں زخمیوں کی حالات غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے ان کو سیدو شریف ہسپتال مینگورہ منتقل کرنے کی رائے دی ۔ ۔

مزید : کراچی صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...