بونیر میں کیپٹن وقاص شہید کی برسی 23 مارچ کو ہوگی

بونیر میں کیپٹن وقاص شہید کی برسی 23 مارچ کو ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بونیر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)شہیدکیپٹن وقاص کی برسی 23 مارچ کو تحصیل مندنڑ میں منائی جائے گی ۔ڈپٹی کمشنر بونیر ظریف المعانی مہمان خصوصی ہو ں گے ۔پاک ارمی ،پولیس شہداء کے لواحقین کے ساتھ ساتھ وکلاء برادری سول سوسائیٹی اور علاقہ کے عمائدین کثیر تعداد میں شرکت کریں گے ۔شہیدکیپٹن وقاص شہیدکے والد عبدالماجد خان نے بونیر پریس کلب میں صحافیوں کو برسی کے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ برسی کے پروگرامات صبح نو بجے شروع ہوکر شام پانچ بجے اختتام پذیرہوں گے ۔علماء کرام شہادت کے مرتبہ کے خوالہ سے تقاریر کریں گے ۔مقامی شعراء بھی برسی میں شرکت کریں گے ۔عبدالماجد خان نے کہا کہ شہید کبھی مرتے نہیں بلکہ وہ ہم سے جدا ہوتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بونیر میں پاک ارمی کے 27 جوانوں اور پولیس کے درجنوں جوانوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہادتیں دی ہیں ۔ہماری خواہش ہے کہ بونیر میں تمام شہداء کو مشترکہ طور پر یوم شہدا ء منایا جائے ۔اور اس میں تمام شہداء کے لواحقین کو بھی بلایا جائے ۔عبدالماجد خان نے بونیر ضلع کے تمام سیاسی ،سماجی اور مذہبی شھصیات سے کہاہے کہ وہ کیپٹن وقاص شہید کی برسی میں بھر پور شرکت کرے ۔