اقلیتی رکن اسمبلی حلف ،درخواست کی سماعت ،15 اپریل تک ملتوی

اقلیتی رکن اسمبلی حلف ،درخواست کی سماعت ،15 اپریل تک ملتوی

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ کے جسٹس قیصررشید اور جسٹس سیدافسرشاہ پرمشتمل دورکنی بنچ نے عدالتی احکامات کے باوجود اقلیتی رکن صوبائی اسمبلی بلدیوکمار سے حلف نہ لینے کے خلاف دائرتوہین عدالت کی درخواست کی سماعت5 اپریل تک ملتوی کردی فاضل بنچ نے منگل کے روز سپیکرصوبائی اسمبلی اسدقیصرکے خلاف دائرتوہین عدالت کی درخواست کی سماعت شروع کی تو اس موقع پر بلدیوکمار کے وکیل محب جان سالارزئی نے عدالت کو بتایا کہ عدالتی حکم پردرخواست گذار کے پروڈکشن آرڈرجاری کئے گئے تاہم اسمبلی پہنچنے پراسمبلی میں ہنگامہ کھڑاکردیاگیااورجان بوجھ کرتاخیری حربے استعمال کئے جارہے ہیں سپیکرنے خودرکن اسمبلی کو بلوایاتھالیکن اس سے حلف نہیں لیاگیاجبکہ یہ سپیکرکی ذمہ داری بنتی تھی کہ اسمبلی میں ڈیکورم کاخیال رکھواتے جس پرجسٹس قیصررشید نے کہاکہ اسمبلی قوانین کے مطابق اگرکورم کی نشاندہی کی جائے تو پھراجلاس ملتوی کیاجاتاہے اورایساکوئی قانون نہیں ہے کہ سپیکرکورم پوراکرنے کے لئے اراکین کو بلوائے اس موقع پر سپیکرصوبائی اسمبلی اسدقیصرکی جانب سے قاضی انورایڈوکیٹ نے وکالت نامہ عدالت میں پیش کیا اورفاضل بنچ نے سماعت5اپریل تک ملتوی کردی گئی

Back t

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...