شانگلہ میں دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے ریفریشر کورس کا انعقاد
الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر) شانگلہ پولیس کا دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے پولیس لائن شانگلہ میں ریفریشر کورس کا انعقاد کیا گیا جسمیں مختلف چوکیات گاردات ، تھانہ جات سے پولیس جوانوں نے شرکت کی۔ ریفریشر کورس کے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر بشیر خان نے کہا کہ دہشت گردی کی جنگ میں شانگلہ پولیس کی کارکردگی کسی سے پوشیدہ نہیں ۔ پولیس جوانوں نے اپنے جان کے نظرانے پیش کرتے ہوئے وطن عزیز کو امن کا گہوارہ بنایا اور ہماری امن پسند سوچوں کو خواب تکمیل تک پہنچایا۔ شانگلہ پولیس ہر قسم حالت کیلئے ہر وقت چوکس ہے ۔ دشمن کا دلیری سے سامنا کرینگے ۔ وہ منگل کے روز ڈسٹرکٹ پولیس افیسر شانگلہ راحت اللہ خان کی خصوصی ہدایت پر شروع کئے جانے والے ریفریشر کورس میں حصہ لینے والے پولیس جوانوں سے خطاب کر رہے تھے۔ بشیر خان نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں شہات نوش کرنے والے پولیس جوانوں پر ہمیں فخر ہیں ہمارے بہتر کل کیلئے اپنے جان کی قربانی دے کر وطن عزیز کے خاطر پیچھے نہ ہٹے ہیں۔ ریفریشر کورس کا انعقاد کا مقصد پولیس جوانوں کو ہر وقت تیار رکھنا ہے۔ اس سے پولیس نوجوانوں میں نیا حوصلہ پیدا ہوتا ہیں ۔ اس موقعے پر انچارج ایلیٹ فورس امجدا قبال خان ، آر آئی پولیس لائن حلیم خان ،پی ار او پولیس عمر رحمان سمیت دیگر پولیس جوان شریک تھیں۔