کوہاٹ میں اے اے سی کا مختلف دکانوں اور سٹورز پر چھاپے

کوہاٹ میں اے اے سی کا مختلف دکانوں اور سٹورز پر چھاپے

کوہاٹ (بیورورپورٹ)ڈپٹی کمشنر کوہاٹ خالدالیاس کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کوہاٹ طاہر علی نے کے ڈی اے میں مختلف دکانوں اور سٹورز پر اچانک چھاپے مارے اوراشیاء کا معیار اور نرخنامے چیک کیے۔اس موقع پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرنے زائد المیعادد اشیائے خوردونوش فروخت کرنے پر ایک شاپنگ مال کو سیل کردیا۔منگل کے روز طاہر علی نے کے ڈی اے میں مختلف سٹورز اور دکانوں پر اچانک چھاپے مارے اور اس دوران بڑی تعداد میں زائد المیعاد جوس اور دیگر اشیائے خورد نوش برآمد ہونے پر المومن شاپنگ مال کو سیل کردیا جبکہ ایکسپائرڈ جوسز کے ڈبے اور دیگر اشیاء قبضے میں لے کر ضروری کارروائی شروع کردی ہے۔اس موقع ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر طاہر علی کا کہنا تھاکہ انسانی جانوں سے کھیلنے کی کسی کوبھی اجازت نہیں دے سکتے اور ایسا کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...