دوست کو قتل کرنیوالے مجرم کو سزائے موت اور جرمانہ کی سزا

دوست کو قتل کرنیوالے مجرم کو سزائے موت اور جرمانہ کی سزا

پشاور(نیوزرپورٹر)سیشن جج سپیشل ٹاسک پشاور محمدیونس خان نے گلبہار میں دوست کو قینچی کے وارکرکے قتل کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم کو جرم ثابت ہونے پرسزائے موت اورجرمانہ کے احکامات جاری کردئیے ہیں مدعی مقدمہ کی جانب سے امین الرحمان ایڈوکیٹ نے مقدمے کی پیروی کی استغاثہ کے مطابق ملزم رئیس احمدخان ساکن گلبہارپرالزام ہے کہ اس نے 14دسمبر2015ء کو تھانہ گلبہار کی حدود میں اپنے قریبی دوست قاری یاسین کے ساتھ معمولی تکرارپرجھگڑے کے بعدقینچی کے وارکرکے شدید زخمی کردیاتھا جو تین روز تک ہسپتال میں موت و حیات کی کشمکش میں مبتلارہنے کے بعد جاں بحق ہوگیاتھاعدالت نے مقدمے کی سماعت مکمل ہونے اوراستغاثہ کی جانب سے ملزم پرجرم ثابت کرنے پراسے سزائے موت اورجرمانہ کے احکامات جاری کردئیے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...